بغداد: عراقی فورسز نے شدت پسند تنظیم داعش کے سربراہ سمیت 9 کمانڈروں کو ہلاک کردیا۔عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے سوشل میڈیا اکانٹ پر اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ عراق کے انسداد دہشت گردی ادارے نے انٹیلیجنس رپورٹ کی روشنی میں شمال مشرقی پہاڑی علاقہ حمرین میں داعش کے خلاف کارروائی کی۔
عراقی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے داعش کے خفیہ ٹھکانے پر دھاوا بولا اور فائرنگ کے تبادلے میں عراق میں داعش کے والی جسم المزروعی عرف ابو عبدالقادر اور اس کے 8 ساتھیوں کو ہلاک کردیا۔عراقی وزیر اعظم نے بتا کہ کارروائی کے دوران داعش کے دو ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔ یاد رہیکہ داعش کے سابق سربراہ ابوبکرالبغدادی کی ہلاکت شام میں نومبر 2019 کو امریکی فوج کے حملے میں ہوئی تھی۔