LOADING

Type to search

راولپنڈی(بگ ڈیجٹ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلے کی آخری تاریخ 20 ستمبر ہے، ریجنل ڈائریکٹر نسرین مرزا

Share this to the Social Media

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی راولپنڈی کی ریجنل ڈائریکٹر راولپنڈی نسرین اختر مرزا نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2023ء کے پہلے مرحلے میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ پروگراموں کے داخلوں کی تاریخ میں 20 ستمبر تک لیٹ فیس چارجز کے ساتھ توسیع کر دی ہےاس حوالے سے ریجنل کیمپس راولپنڈی ریجنل ڈائریکٹر نسرین مرزا نے بتایا کہ لیٹ فیس چارجز کے ساتھ آن لائن اور مینوئل دونوں طریقوں سے داخلہ کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں.انہوں نے کہا کہ داخلہ فارم اور پراسپیکٹس یورنیورسٹی کی ویب سائٹ کے علاوہ ریجنل کیمپس اور ضلعی و تحصیل سطح پر قائم کردہ سوئفٹ سینٹرز پر دستیاب ہیں۔ طلبہ کی سہولت کے لیے ریجنل کیمپس راولپنڈی میں بھی مُفت آن لائن داخلہ بھیجنے کی سہولت موجود ہے۔ریجنل ڈائریکٹر نسرین مرزا نے بتایا کہ 2023 کے خزاں سمسٹر میں میٹرک، ایف اے، آئی سی او ایم، اے ٹی ٹی سی میں داخلوں کی آخری تاریخ 20 ستمبر ہے۔ اس سلسلے میں میٹرک میں داخلے کے لیے مڈل پاس سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے جبکہ اوپن یونیورسٹی کے پروگرام بی ایس دو سالہ اے ڈی سی بیسڈ. بی ایس پروگرام چار سالہ ایف اے بی ایس اڑھائی سالہ , بی بی اے ایف اے بیسڈ, پوسٹ گریجویٹ ایک سالہ ڈپلومہ اور چھ ماہ کورسز میں داخلہ کی آخری تاریخ 17اکتوبر 2023 مقرر ھےاس بابت طلباء داخلے کیلئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ وزٹ کریں.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *